جڑانوالہ: بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، فیسکو کی کارروائیاں تیز
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )چیف ایگزیکٹو فیسکو عامر پنوں اور ایس ای امیر خان کی ہدایت پر ایکسین فیسکو جڑانوالہ اسد علی شاہ نے سب ڈویژن بھر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
فیسکو کی جانب سے جاری مہم کے دوران غیر قانونی کنکشنز اور واجبات کی عدم ادائیگی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ایکسین اسد علی شاہ نے کہا کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔