وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو عوامی مشکلات کا احساس ہے :عرفان منان

 وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو عوامی  مشکلات کا احساس ہے :عرفان منان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما اور این اے 101 سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو عوامی مشکلات کا احساس ہے۔

خطے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے بعد ایندھن اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے منفی اثرات کم کرنے کے لیے بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ماہانہ وظیفہ 14500 سے بڑھاکر19500کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ حکومت امریکہ اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ اور آئی ایم ایف کے مالیاتی معاملات سے بھی مشکلات کا شکار ہے مگر اس کے باوجود حکومت باالخصوص غریب عوام کو ہرسطح پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں