کمالیہ:اقبال بازار میں بیوٹیفکیشن پلان،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

کمالیہ:اقبال بازار میں بیوٹیفکیشن پلان،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

بازار کی خوبصورتی، صفائی سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے :ارم شہزادی

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا کے ہمراہ شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز اقبال بازار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری بیوٹیفکیشن پلان کے تحت ہونیوالے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے بازار میں شیڈز کی تنصیب، سائن بورڈز کی بہتری اور دیگر جاری منصوبوں کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔

انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ بازار کی خوبصورتی، صفائی ستھرائی اور شہریوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کو  یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اقبال بازار کو جدید تقاضوں کے مطابق خوبصورت اور منظم بنانا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ، لہٰذا تمام ترقیاتی کام مقررہ معیار کے مطابق اور جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ بازار میں تجاوزات کے خاتمے اور پیدل چلنے والوں کیلئے آسانی پیدا کرنے کے اقدامات کو مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں