ڈی سی جھنگ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بہتر سہولیات کا حکم

 ڈی سی جھنگ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بہتر سہولیات کا حکم

علی اکبر بھنڈر نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، آؤٹ ڈور کا معائنہ کیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، آؤٹ ڈور اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور سہولیات کے معیار کو چیک کیا۔ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق عوام کو بہترین صحت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں