چنیوٹ: 79 اشتہاری اور 22 عدالتی مفرور گرفتار
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کے مطابق رواں ماہ 79 اشتہاری ملزمان اور 22 عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے ، جن میں 5 کیٹیگری اے کے خطرناک اشتہاری بھی شامل ہیں۔پولیس نے ہیومن ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کارروائیاں کیں۔ گرفتار ملزمان راہزنی، چوری اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ۔ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔