پولیس وائرلیس سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی پر استوار کرنیکا فیصلہ
سیف سٹی کی لاہور اور قصور کے بعد پنجاب بھر میں جدید نظام کی انسٹالیشن شروع
لاہور (کرائم رپورٹر )پولیس وائرلیس سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور اور قصور کے بعد پنجاب بھر میں جدید نظام کی انسٹالیشن شروع کردی ہے ۔لاہور اور قصور میں وائرلیس سسٹم کا آغاز کرکے 3ہزار جدید ایل ٹی وائرلیس ہینڈ سیٹس فراہم کردئے گئے ۔ایل ٹی ہینڈ سیٹس میں ویڈیو کالز،کانفرنس کال،لائیو لوکیشن،ویڈیو ریکارڈنگ سمیت درجن سے زائد فیچرز موجود ہیں۔نیا وائرلیس سسٹم زیادہ محفوظ اور موثر ثابت ہوگا۔ابتدائی طور پربہتر فریکونسی کے لئے 87 سسٹم مختلف شہروں میں انسٹال کئے جارہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق سیف سٹیز کے کیمروں کی انسٹالیشن والوں اضلاع میں جلد مکمل کرلی جائے گی۔پنجاب بھر کے لئے نئے ایل ٹی ہینڈ سیٹس پرانے معاہدے کے تحت فراہمی سے اربوں روپے کی بچت ہوگی۔اگلے سال میں پنجاب بھر میں نیا سسٹم مکمل طور پر فعال ہوجائے گا۔