ڈپٹی کمشنر لاہور کی میٹ دی پریس میں شرکت
لاہور ( سپیشل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے لاہور پریس کلب کے پروگرام\" میٹ دی پریس \" میں شرکت کی جس میں انہوں نے لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔
لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، جنرل سیکرٹری افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، ممبران گورننگ باڈی سید سجاد کاظمی، الفت مغل، سید بدر سعید اور کامران خان نے معزز مہمان کا کلب آمد پر استقبال کیا۔