ضلع لودھراں ، یونین کونسلز کی تعدا بڑھا کر 109 کردی گئی

ضلع لودھراں ، یونین کونسلز کی تعدا بڑھا کر 109 کردی گئی

نئی حد بندیوں کی ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے بھرپور تشہیر کی جائے ، ڈپٹی کمشنر

لودھراں(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرصدارت میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی نئی حدبندیوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا منصب علی، پیرزادہ راجن سلطان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مدثر حسن سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں پہلے 70 یونین کونسلیں تھیں جو اب بڑھا کر 109 مجوزہ یونین کونسلیں کر دی گئی ہیں۔ لودھراں میں 45، کہروڑ پکا میں 31 اور دنیاپور میں 33 یونین کونسلیں تجویز کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ نئی حد بندیوں کی ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے بھرپور تشہیر کی جائے تاکہ عوام کو آگاہی حاصل ہو سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسلوں میں اضافے کے بعد وسائل کی بروقت اور شفاف دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ ترقیاتی کاموں میں بہتری آئے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے لوکل گورنمنٹ سسٹم میں جدید اصلاحات خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی حد بندیاں ناگزیر ہو چکی ہیں تاکہ عوامی مسائل بہتر انداز میں حل کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ نئی حد بندیوں کے تحت حکومتی مراعات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں