قتل کیس، مرکزی مجرم کو سزائے موت،دو کو 15سال قید
مرکزی مجرم غلام عباس کو10 لاکھ، ناصر اور منظورکوایک،ایک لاکھ جرمانہ
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل سیشن جج وہاڑی سید محمد عمر نے تھانہ لڈن کے مشہور قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے ۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مرکزی مجرم غلام عباس کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ اسی مقدمے میں شریک مجرم محمد ناصر کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، جبکہ محمد منظور کو 5 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی ہے ۔تفصیل کے مطابق مدعی مقدمہ کے بیان کے مطابق یہ واقعہ ایک سال قبل پیش آیا تھا جب معمولی راستے کے تنازعہ پر مجرمان منظور اور اس کے بیٹے نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر اپنے سوتیلے بھائی ارشاد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔فائرنگ کے اس واقعے میں مزید تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔