گھریلو رنجش، شوہر کا اہلیہ پر تشدد، ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی
ملکہ رانی نامی خاتون پر اس کے شوہر نے اینٹوں سے بھی حملہ کیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گھریلو رنجش کے باعث شوہر نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا، خاتون کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔تھانہ جھمرہ میں درج مقدمہ کے مطابق ملکہ رانی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ گھریلو تنازع پر اس کے شوہر نے اسے قابو کرکے ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور اینٹوں کے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا، جس سے اس کے ہاتھ کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔