وارداتوں میں لاکھوں کاسامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)متعددوارداتوں میں لاکھوں کاسامان چوری ہوگیا۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں شاہد کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیاجس پر ملزم گھر سے نقدی و سامان کے لے گئے۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے میں عبدالرحمن موبائل پر کال سنتے ہوئے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزم موبائل چھین کرفرار، تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں زمان کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل،تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں باسط کاگھر کے باہر نصب بجلی کا میٹر چوری ہو گیا۔