مارکیٹ اور رکشے میں دوافراد سے جیب تراشی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مارکیٹ میں خریداری کیلئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے ستیانہ روڈ پر بشارت خریداری میں مصروف تھا کہ اس رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم اسکی جیب میں سے نقدی اور موبائل لے گئے ۔ تھانہ غلام آباد کے علاقے نڑ والا روڈ پر ذیشان رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ ملزموں نے اسکی جیب سے نقدی اورموبائل نکال لیا۔