چالان کرنے پر ملزم کی ٹریفک اہلکار سے مزاحمت ، دھمکیاں

چالان کرنے پر ملزم کی ٹریفک اہلکار سے مزاحمت ، دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے سے منع کرنے پر ٹریفک اہلکار سے مزاحمت شروع کر دی گئی۔

تھانہ گلبرگ کے علاقے جناح کالونی کے قریب ٹریفک اہلکار کے جانب سے دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے شہری کو روک کر اس کا چالان کیا گیا تو شہری کی جانب سے ٹریفک اہلکار کے ساتھ مزاحمت شروع کر دی گئی اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں