مضر صحت دودھ فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران شہری کو مضر صحت فوڈ دودھ کی خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا۔ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔