بچیانہ :بھائی اور بھاوج پر جائیداد تنازعہ پر تشدد،ملزم گرفتار

بچیانہ :بھائی اور بھاوج پر  جائیداد تنازعہ پر تشدد،ملزم گرفتار

بچیانہ(نمائندہ دنیا )بچیانہ میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائیوں نے بھائی اور بھاوج کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

چک نمبر 644 گ ب میں خالد محمود اور اسکے بھائیوں مقصود، راشد اور بھتیجے اویس زاہد میں تنازعہ پرتلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں بدل گئی۔ مشتعل بھائیوں اور انکے بیٹوں نے اپنے ادھیڑ عمر بھائی خالدمحمود اور اسکی اہلیہ پر لاٹھیوں اور سوٹوں سے حملہ کر کے شدید زخمی کردیااور ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار ہو گئے ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے مقدمہ درج کر لیا اورچھاپہ مار کر نامزد ملزموں کو گرفتار کرکے چھینی گئی ٹریکٹر    ٹرالی بھی برآمد کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں