گاڑی سے 3 ہزار لٹر ناقص دودھ برآمد ،تلف
2 من سے زائد ایکسپائر بوتلیں ، گلی سڑی سبزیاں بھی ضبط کر کے تلف
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی یاسر مشتاق کی زیر قیادت پیر محل سے میاں چنوں ملاوٹی دودھ لے جانے والی گاڑی سے ملاوٹی دودھ برآمد ،کارروائی میں 3 ہزار لٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا جبکہ 2 من سے زائد ایکسپائر بوتلیں اور گلی سڑی سبزیاں بھی ضبط کر کے موقع پر تلف کر دی گئیں، دودھ کے موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص قرار پائے اور معیار مقررہ فوڈ سٹینڈرڈز کے مطابق نہ تھا۔موٹروے سروس ایریاز پر بھی کارروائیاں کرتے ہوئے 23 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 7 کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 52 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، ایکسپائر اشیا کی موجودگی، ناقص صفائی، اور ملازمین کے میڈیکل و ٹریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم دستیابی جیسے سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں، گلی سڑی سبزیوں کو فاسٹ فوڈ کی تیاری میں استعمال کرنے کا انکشاف بھی ہوا۔اس موقع پریاسر مشتاق نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی ۔