نجی سکولز اینڈ کالجز کے وفدکی سی ای او ایجوکیشن سے ملاقات

 نجی سکولز اینڈ کالجز کے وفدکی  سی ای او ایجوکیشن سے ملاقات

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے سی ای او ایجوکیشن راحیلہ جمیل سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈی ای او سیکنڈری شاہد خوشنود، ڈی ای او ایلیمنٹری جاوید نقاش، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شریف احرار اور جاوید گورایہ، ڈپٹی ڈی ای او گوجرہ چوہدری نواز سمیت ایپسا کے ضلعی عاطف کسانہ ، جنرل سیکرٹری عثمان حبیب ، غلام نبی طارق ، رائے اسد، حافظ عثمان ، جاوید چیمہ بھی موجود تھے ۔ نجی سکولزکی کمپلائنس، غیر رجسٹرڈ سکولوں کی رجسٹریشن اور گرین اسکول انیشی ایٹو ایپ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں