ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ میں مزید 3 ڈائلسز مشینوں کا افتتاح

ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ میں  مزید 3 ڈائلسز مشینوں کا افتتاح

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) رکن صوبائی اسمبلی خان بہادر ڈوگر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں مزید تین ڈائلسز مشینوں کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب اور ایم ایس ڈاکٹر جعفر بھی موجود تھے۔ خان بہادر ڈوگر نے بعد ہسپتال میں مریضوں کو فراہم سہولیات کا بھی جائزہ لیا اورکہا کہ وزیراعلیٰ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔بعد ازاں ہیلتھ کونسل کا اجلاس بھی ہوا، مسائل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں یقین دہانی کروائی گئی کہ ڈاکٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی تنخواہیں حکومت کی جانب سے جاری ہوتے ہی ادا کر دی جائینگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں