سچی صحافت کے علمبرداروں کو خراج تحسین :اعجاز چودھری

سچی صحافت کے علمبرداروں کو خراج تحسین :اعجاز چودھری

صحافیوں کی آزادی و تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اعجاز چودھری نے عالمی یوم آزادی صحافت پر صحافی برادری کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے کہا ہے کہ پاکستان میں حق و صداقت کی سر بلندی قائم رکھنا کوئی آسان کام نہیں،کئی میڈیا پرسن اپنی جان گنوابیٹھے یا زندگی بھر کیلئے معذور ہو چکے ہیں ۔قلم کی طاقت اور کیمرے کی حرمت کے ذریعے سچائی پر مبنی صحافت کے علمبرداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ زرد صحافت کے ذریعے شہید قائد عوام بھٹو، بینظیر اورآصف زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو کی بغیر تحقیق کے آج بھی کردار کشی ہو رہی ہے اورہم نے پھر بھی جمہوری سسٹم کو چلانے کیلئے ہر طرح کی تنقید کو برداشت کیا ہے اور کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کوآرڈینیٹر پی پی پی فیصل آباد طاہر شیخ پی پی انفارمیشن بیورو پنجاب کی سینئر رہنما ڈاکٹر منیبہ فاطمہ چوہدری رائے عابد کھرل فرحان چوہدری حکیم رانا جنید خان ایڈووکیٹ شاہد گوگا میاں رحمان مانی میاں لقمان و دیگر رہنمائوں کے ہمراہ عالمی یوم ازادی صحافت پر پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل آباد سمیت پاکستان بھر کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے کیا ۔انہوں نے کہا صحافیوں کی آزادی و تحفظ یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں