ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کا اجلاس،الیکشن ، کھیلوں کی منظوری
ایسوسی ایشن کے معاملات میں مداخلت مسترد،خودمختاری برقرار رکھنے کا عزم
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس، آئندہ الیکشن اور کھیلوں کے منصوبوں کی منظوری، سینئر نائب صدر شبیر سندھوکی زیر صدارت اجلاس میں ایگزیکٹو ممبران ،تنویر حسین تارڑ ایڈووکیٹ، شفیق شاہ، کامران منڈ، عبدالحکیم، طیب گیلانی ودیگر نے شرکت کی۔ طیب گیلانی نے 2025 کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور 2026 کے مجوزہ پروگرامز اور حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر آئندہ انتخابات پر مختلف ناموں اور امور پر بھی غور کیا گیا اوراس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جانب سے کبڈی ایسوسی ایشن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جا رہی ہے ، جسے متفقہ مسترد کرتے ہوئے تنظیم کی خودمختاری برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں ٹیکنیکل آفیشلز کورس ،جشن بہاراں کبڈی کپ سمیت مختلف سپورٹس پروگرامز کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں خورشید عالم سندھو نے دو لاکھ کی گرانٹ بھی دی گئی جبکہ شبیر سندھو کا ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کیساتھ تعاون اور تنویر حسین تارڑ کی جانب سے ایشین سٹائل کبڈی سٹیڈیم کیلئے اراضی اور فنڈز فراہمی پرخصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ شبیر سندھونے خطاب میں تمام ارکان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مزید فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا۔