نوعمر اسیران کی بہبود کیلئے اقدامات کئے جارہے :آمنہ اکرم
انجمن انسداد منشیات کی ٹیم کا بورسٹل انسٹیٹیوٹ کا دورہ ،قیدی بچوں کیساتھ کیک کاٹا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)انجمن انسداد منشیات الائیڈ ہسپتال II کی ٹیم نے بورسٹل انسٹیٹیوٹ اینڈ جووینائل ری ہیبلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا اور نو عمر اسیران کے ہمراہ کیک کاٹا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عابد علی بھی موجود تھے ۔جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات آمنہ اکرم،کلینیکل سائیکالوجسٹ عائشہ بی بی،افضل جالندھری اور دیگر شامل تھے ۔آمنہ اکرم نے کہا کہ نوعمر اسیران کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ وہ معاشرہ کے مفید شہری بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اسیران کو مختلف سکلز کے کورسز میں بھی معاونت کریں گے ۔اس موقع پر کلینیکل سائیکالوجسٹ نے قیدی بچوں کا معائنہ بھی کیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے نو عمر اسیران کی فلاح وبہبود اور انکی اصلاح کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔