ضلع چنیوٹ کو منشیات سے پاک کر دیا جائیگا : ڈی پی او

ضلع چنیوٹ کو منشیات سے  پاک کر دیا جائیگا : ڈی پی او

چناب نگر(نامہ نگار)ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا ہے کہ منشیات فروش ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔۔۔

تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے منشیات فروشیکا خاتمہ کرینگے، منشیات سے ہماری نوجوان نسل بری طرح تباہ ہورہی ہے طلبہ کو منشیات کے نقصانات سے آگاہی دینا بھی بہت ضروری ہے ، انشاء اﷲ ضلع چنیوٹ کو منشیات سے پاک کر کے اپنی نسلوں کو نشہ کی لعنت سے بچایا جائے گا، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں جاری ہیں اور منشیات فروشوں کو عدالتوں سے سزائیں بھی دلائی جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں