صحافی پیشہ ورانہ دیانتداری مقدم رکھیں : آصف چودھری

صحافی پیشہ ورانہ دیانتداری مقدم رکھیں : آصف چودھری

مصدقہ خبر کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ چکی :آزادی صحافت کے دن پر گفتگو

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف چودھری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں صحافی برادری کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے کہا ہے کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے صحافی سچائی کی تلاش، عوامی مسائل کی نشاندہی اور حکومتی اقدامات کو عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں موجودہ دور میں معلومات کی تیز تر فراہمی کیساتھ ساتھ درست اور مصدقہ خبر کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے لہٰذا صحافیوں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پیشہ ورانہ دیانتداری اور غیر جانبداری کو ہر صورت مقدم رکھیں۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے کہا کہ فیصل آباد جیسے صنعتی شہر میں صحافی مقامی مسائل، شہری ترقی، کاروباری سرگرمیوں اور عوامی مشکلات کو موثر انداز میں اجاگر کرتے ہیں وہ عوام اور حکام کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کرتے ہوئے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں