ایم ڈی واسا کاکریسنٹ سکول میں سٹوریج ٹینک تعمیر کا جائزہ
انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک، ملحقہ ڈرینز لائنوں کا تعمیر اتی کام تیز کرنیکی ہدایت
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے اتوار کی چھٹی کے باوجود کریسنٹ سکول گراؤنڈ میں زیر تعمیر انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک کی سائٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کو چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک اور اس کے ساتھ ملحقہ ڈرینز لائنوں کی تعمیر کے کاموں کو مزید تیز کیا جائے اور یہ کام ہر صورت مون سون بارشوں سے پہلے مکمل ہونا چاہیے تاکہ موسم برسات کے دوران بارشی پانی کے تیز ترین اخراج کے فوائد حاصل ہو سکیں ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک کی تعمیر کیلئے سٹیل ورک کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ کل سے کنکریٹ کا کام شروع کر دیا جائے گا انہوں نے کنٹریکٹرز کو عوامی بہبود کے اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی تاکید کی۔