کمشنر کا انسٹیٹیوٹ آف آرٹ میں نمائش کا افتتاح
شعبہ فائن آرٹ کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائینگے :مسرت جبیں
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آبادڈویژن مسرت جبیں نے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کالج کا دورہ کیا اور\\\'\\\'جہاں بہار رک جاتی ہے \\\'\\\' تصویری نمائش کا افتتاح اور پوٹریٹس دیکھے ۔انہوں نے پرنسپل تہمینہ افضل کی تیار کردہ پینٹنگز میں گہری دلچسپی لی اورمعیاری کام کو سراہااورکہا کہ خواتین کے خیالات اور داستان کو آرٹ کی شکل میں بیان کیا گیا ہے ۔ جس طرح پینٹنگز میں اپنی صلاحیتوں اور فن کا مظاہرہ کیا گیاوہ قابل دید ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ شعبہ فائن آرٹ کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔ فنون لطیفہ کسی بھی معاشرہ کی خوبصورت اور متوازن تصویر پیش کرتا ہے ۔پاکستانی خواتین میں صلاحیتوں کی کمی نہیں انہیں اعتماد فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔اس طرح کی تصویری نمائش کا تسلسل سے انعقاد ناگزیر ہے ۔ تہمینہ افضل نے پینٹنگز نمائش میں رکھے گئے پوٹریٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔