پٹرول پمپ مالکان پیمانے کم کرکے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے، محکمہ انڈسٹریز خاموش

پٹرول پمپ مالکان پیمانے کم کرکے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے، محکمہ انڈسٹریز خاموش

شہریوں کے اصرار پر بھی پمپ عملہ پیمانہ چیک نہیں کرواتا ، ہر لٹر میں100سے150ملی لٹر پٹرول کم ڈالا جاتا ،فوری کارروائی کامطالبہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پٹرول پمپس پر پٹرول کی فروخت مقدار اور معیار کو مناسب انداز میں چیک نہ کرنے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں کے اصرار کے باوجود پمپ عملے کی جانب سے شہریوں کو پیمانہ چیک نہیں کروایا جاتا۔ذرائع کے مطابق پٹرول پمپس پرمالکان کزائد منافع کی لالچ میں مبینہ طور پر پمپس پر مشینوں کی سیٹنگ کو تبدیل کرتے ہوئے پیمانہ کم کرکے شہریوں کی جیبوں پرڈاکے ڈال رہے ہیں۔

بیشتر پٹرول پمپس پر مشینوں میں سیٹنگ کو مینوئل فیڈنگ سے تبدیل کرکے آٹو فیڈنگ پر کردیا گیا ہے ۔ آٹو فیڈنگ پر صرف 100\\\'200\\\'300 جیسے فگرز ہی فیڈ ہوتے ہیں اور ان فگرز پر پٹرول کی مقدار کم کردی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پٹرول پمپس پر اوسطا ًایک لیٹرمیں 1000 ملی لیٹرز کی بجائے 850 سے 900 ملی لیٹر تک پٹرول سیٹ کیا گیا ہے ۔ ہر لیٹر میں100 سے 150ملی لیٹر پٹرول کم ڈالا جاتا ہے ۔ شہریوں کی جانب سے جب پٹرول پمپ عملے کو پیمانہ چیک کروانے کا کہا جائے تو عملہ مختلف حیلے بہانے بناکر ٹال مٹول سے کام لیتا ہے اور شہریوں کے زیادہ اصرار کرنے پر عملہ لڑائی جھگڑے پر اتر آتا ہے ۔انہوں حکام سے سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں