زرعی یونیورسٹی میں معرکہ حق کی تاریخی فتح پر ریلی

زرعی یونیورسٹی میں معرکہ حق کی تاریخی فتح پر ریلی

شرکانے پاکستانی افواج کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخی فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایک پرجوش ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی ایڈمن بلاک سے شروع ہو کر یونیورسٹی کلاک ٹاور پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں فیکلٹی اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکانے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی افواج کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی ہمت، استقامت اور غیر متزلزل ایمان کی روشن مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے غیر معمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو عبرت ناک شکست دی۔انہوں نے وطن کی خودمختاری کے تحفظ اور قومی وقار کو بلند رکھنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسی تاریخی کامیابیاں ہمیں امن کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں