گورنمنٹ ہائی سکول جڑانوالہ میں داخلہ مہم کی تقریب، تعلیمی اقدامات کو سراہا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ ہائی سکول جڑانوالہ میں تعلیمی سال 2026 کے لیے کلاس ششم تا نہم کے داخلوں کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،
جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طارق محمود نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران انہوں نے جاری داخلہ مہم کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسکول انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔