جی سی ویمن یونیورسٹی میں مینٹورنگ سیشن کا انعقاد

 جی سی ویمن یونیورسٹی میں مینٹورنگ سیشن کا انعقاد

فیصل آباد (نیوز رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (NAHE) کے مینٹورنگ پروگرام فار یونیورسٹیز (MPU) کے تحت ایک تربیتی و رہنمائی سیشن منعقد ہوا۔اس سیشن کی ریسورس پرسن معروف مصنفہ، سینئر میڈیا پروفیشنل اور جینڈر کنسلٹنٹ منیزہ ہاشمی تھیں۔

انہوں نے اپنے ذاتی تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں اساتذہ اور طالبات کی رہنمائی کی اور پیشہ ورانہ زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے جدید تقاضوں کے مطابق خود کو تیار کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ مؤثر ابلاغ، قیادت، تنازعات کے حل اور ذاتی نشوونما کامیابی کے بنیادی عناصر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں