آڑھتیوں کے مسائل پر رانا ثنا کا نوٹس، حل کی یقین دہانی

 آڑھتیوں کے مسائل پر رانا ثنا کا نوٹس، حل کی یقین دہانی

حاجی مہر یوسف کی قیادت میں وفد نے سینیٹر رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے ‘‘دنیا’’ کی خبر پر نیو سبزی منڈی کے آڑھتیوں کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔سینئر نائب صدر انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی سدھار، حاجی مہر یوسف مست کی قیادت میں آڑھتیوں کے وفد نے سدھار بائی پاس پر واقع ڈیرے پر سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری کاشف گجر، حاجی طاہر حسین بھٹی، چودھری ذوالفقار بھٹہ، چوہدری غلام محی الدین، مہر جاوید، مہر عمر، میاں ارشد، شکیل ناگرہ، میاں وحید سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے ۔وفاقی مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ خاں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آڑھتیوں کے جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے ، اور سبزی منڈی کے تمام مسائل باہمی مشاورت سے ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے ۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ آڑھتیوں کے مسائل خود سنیں اور ان کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی کی بہتری کے لیے ایسے اقدامات کیے جائیں گے جو دیر تک یاد رکھے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں