ماموں کانجن:معرکۂ حق کی سالگرہ پر ریلی، کیک کاٹا گیا
ریلی ہسپتال سے شروع ہو کر بنگلہ چوک میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)عائشہ عامر میموریل ہسپتال کے زیر اہتمام معرکۂ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر شاندار ریلی نکالی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ریلی ہسپتال سے شروع ہو کر بنگلہ چوک میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس میں پیرا میڈیکل سٹاف اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کی قیادت ہسپتال کے سی او ڈاکٹر عامر صدیق جکھڑ نے کی، جبکہ صدربار تاندلیا نوالہ ملک محمد مصطفیٰ وٹو سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے ۔شرکاء نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ ریلی میں قومی پرچم اور بینرز بھی اٹھائے گئے جن پر نعرے درج تھے ۔