دریائے چناب میں ڈوبنے والے شہری کی لاش نہ مل سکی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)موضع ساہمل کے قریب دریائے چناب میں ڈوبنے والے 35سالہ ارشاد کی ڈیڈ باڈی تاحال نہ ملی ریسکیو 1122کی جانب سے مسلسل آپریشن کا سلسلہ جاری ہے
تاہم ڈیڈ باڈی نہیں مل سکی یاد رہے کہ بھوآنہ موضع ساہمل کے قریب 35سالہ ارشاد ولد غلام فرید دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اورتلاش کے لئے آپریشن شروع کیا تھا۔