کسی شہری سے بدتمیزی برداشت نہیں کی جائیگی:ڈاکٹر نوید عاطف

کسی شہری سے بدتمیزی برداشت نہیں کی جائیگی:ڈاکٹر نوید عاطف

ڈی پی او کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں ڈاکٹر نوید عاطف نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس دوران شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے گئے ۔ڈی پی او نے موصول ہونے والی درخواستوں کو متعلقہ افسران کے حوالے کرتے ہوئے مقررہ وقت میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمپلینٹ سیل کو بھی درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ بدتمیزی یا تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور اگر کسی تھانے میں مسئلہ حل نہ ہو تو شہری براہ راست ڈی پی او آفس سے رجوع کر سکتے ہیں جہاں ان کے مسائل حل کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں