ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

 ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا امتحانی مراکز  کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے شفاف انعقاد کے سلسلے میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین چنیوٹ میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، پرنسپل اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مرکز میں سیکیورٹی، صفائی، بیٹھنے کے انتظامات، بجلی اور پینے کے پانی سمیت تمام سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی امتحانی عمل کو پرامن ماحول میں یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں