سیرتِ سیدنا ابراہیمؑ پر خصوصی تبلیغی و اصلاحی پروگرام آج سمندری میں ہوگا
سمندری (نمائندہ دنیا) انجمن اہلحدیث نہر بازار اور اہلحدیث یوتھ فورس سمندری کے زیر اہتمام سیرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے موضوع پر خصوصی تبلیغی و اصلاحی پروگرام آج 21 مئی بروز جمعرات بعد نماز عشاء مرکزی جامع مسجد اہلحدیث نہر بازار میں منعقد ہوگا۔
اس پروگرام میں معروف سکالر علامہ پروفیسر محمد ابراہیم بھٹی سیرتِ سیدنا ابراہیم علیہ السلام پر خصوصی درس دیں گے ۔پروگرام میں حاجی ارشد ڈوگر (کراچی) بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ خواتین کی شرکت کے لیے علیحدہ ہال کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔