ٹھیکریوالا : انجمن آڑھتیاں میں قیادت کی تبدیلی کا فیصلہ الیکشن تین ماہ میں ہونگے

ٹھیکریوالا : انجمن آڑھتیاں  میں قیادت کی تبدیلی کا فیصلہ  الیکشن تین ماہ میں ہونگے

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) صدر انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی سدھار میاں عامر حنیف نے تمام ممبران کی مشترکہ رائے سے 20 سال بعد اپنی صدارت چھوڑ کر نئے انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

اس سلسلے میں چوہدری ذوالفقار گجر کو قائم مقام صدر مقرر کیا گیا ہے جو سبزی و فروٹ منڈی سدھار کے آئین کے مطابق تین ماہ کے اندر انتخابات کروا کر اقتدار نو منتخب صدر کے حوالے کریں گے ۔یہ فیصلہ میاں عامر حنیف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں