ایف بی آر انسپکٹر کی بڑی ریکوری 90 لاکھ روپے وصول
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انسپکٹر ایف بی آر مہر اصغر وینس نے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ان لینڈ ریونیو آفیسر رانا ارشد کی خصوصی ہدایات پر بطور ریکوری انچارج یونٹ 6، ڈیفالٹر پارٹی سے 90 لاکھ روپے (9,000,000 روپے ) کی خطیر رقم ریکور کر لی گئی۔ایف بی آر حکام نے ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔