جھنگ :تیز رفتار رکشہ الٹنے سے 2افراد زخمی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) موضع واگھا کلیکہ سرگودھا روڈ پر تیز رفتاری کے باعث رکشہ الٹ گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اﷲ دتہ اور عمر فاروق کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتاری حادثات کی بڑی وجہ ہے ، اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے ۔