فورتھ شیڈول میں شامل شہری کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر اطلاع اپنی رہائش تبدیل کرنیوالے فورتھ شیڈول میں شامل شہری کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فورتھ شیڈول میں شامل شہری کو اس کی رہائش گاہ سے غائب پایا۔ جس کی جانب سے مبینہ طور پر پولیس کو اطلاع دیئے بغیر اپنی رہائش تبدیل کر لی گئی تھی۔ جس کیخلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔