قربانی کیلئے لائے گئے بکرے چوری

قربانی کیلئے لائے گئے بکرے چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قربانی کے لئے لائے گئے بکرے مبینہ طور پر چوری کر لئے گئے ۔

تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے رمضان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کے باہر باندھے گئے قربانی کے بکرے ملزمان چوری کر کے راہ فرار اختیار کر گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں