کابینہ کا کیمپ ڈیوڈ کا دورہ خراب موسم کے باعث مؤخر، ٹرمپ
واشنگٹن: ( دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج کابینہ کا کیمپ ڈیوڈ کا دورہ ممکنہ خراب موسم کے باعث مؤخر کردیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران پر بات چیت کے لیے کابینہ اجلاس اب وائٹ ہاؤس میں ہوگا۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ایران سے مذاکرات پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گیبرڈ سمیت تمام کابینہ ارکان اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ وسیع تر معاہدے کے لیے اگلے اقدامات پر غور کر رہی ہے۔