عیدالاضحیٰ قربانی، محبت اور اطاعت الہٰی کا عظیم پیغام ہے: محسن نقوی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امت مسلمہ کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی، محبت اور اطاعت الہٰی کا عظیم پیغام ہے، حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ نے اللہ کی رضا کے لئے وفا اور بندگی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اپنی خواہشات اور انا کو اللہ کی رضا کے لئے قربان کرنا ہی بڑی عید کا بڑا پیغام ہے، عید الاضحیٰ پر شہدائے وطن اور ان کے عظیم خاندانوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز پر جانیں نچھاور کرنے والے بہادر سپوت قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جن کی قربانیوں کو کسی ترازو میں نہیں تولا جاسکتا، آج بھی قوم کے محافظ وطن کی حفاظت کیلئے اپنے پیاروں سے دور عید منا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں