حزب اللہ کا لبنان میں مزید اندر تک پیش قدمی کرنے والی اسرائیلی افواج پر حملہ

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے لبنان میں مزید اندر تک پیش قدمی کرنے والی اسرائیلی افواج پر حملہ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کے جنگجوؤں نے زوتر الشرقیہ کے قریب اسرائیلی فوجیوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا، تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے علاوہ قصبے کے نزدیک ایک مرکاوا ٹینک پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں مزید اندر تک اپنی زمینی کارروائی کو وسعت دینے اور نام نہاد ییلو لائن سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں