وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی محنت سے آج گرین پاسپورٹ کی عزت ہے، عابد شیر علی

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ن لیگ کے رہنما اور سینیٹر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی محنت سے آج گرین پاسپورٹ کی عزت ہے۔

عید کی نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ اللہ کرے مشکل دور کے بادل چھٹ جائیں اور امن قائم ہو، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک افواج اور حکومت کی کوششیں سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے غربت اور مہنگائی کے بادل بھی جلد چھٹ جائیں گے، غریب کے بچے کو بھی انگلش میڈیم طرز پر تعلیم ملے تو کوئی ایشو نہیں ہونا چاہیے۔

ن لیگی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ مختلف ممالک کی کوششوں سے پاکستان میں دہشتگردی کی جاتی ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں