روسی پارلیمنٹ ڈوما میں متنازعہ بل منظور کرلیا گیا

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی پارلیمنٹ ڈوما میں متنازعہ بل منظور کر لیا گیا۔

روسی پارلیمنٹ سے منظور کئے جانے والے متنازعہ بل کے مطابق بیرون ملک مقیم روسیوں کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس ضبط ہو سکیں گے، روسی مفادات کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

بل کے مطابق روسی فوج کو بدنام کرنے والوں کیخلاف بھی ایکشن ہوگا، نیا قانون ستمبر سے روس میں نافذ العمل ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں