زرعی زمین کے تنازع پر فائرنگ،شہری کو زخمی کر دیا

زرعی زمین کے تنازع پر  فائرنگ،شہری کو زخمی کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی زمین کے تنازعے پر شہری کو فائرنگ کرکے لہولہان کردیا گیا۔

تھانہ کر کے علاقے موضع ٹھٹھہ نگر سعید میں ملزم زاہد اور اس کے دیگر ساتھیوں نے مبینہ طور پر زرعی زمین کے تنازع پر ذاکر علی کو فائرنگ کرکے لہو لہان کر دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں