عیدالاضحیٰ: چنیوٹ پولیس الرٹ،منڈیوں میں سکیورٹی سخت

عیدالاضحیٰ: چنیوٹ پولیس  الرٹ،منڈیوں میں سکیورٹی سخت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے چنیوٹ پولیس ہائی الرٹ ہے جبکہ مویشی منڈیوں سمیت مختلف شاہراہوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

 ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بیوپاریوں اور شہریوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی تاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پرامن ماحول برقرار رکھا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں