عیدالاضحیٰ پر پانی کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)واسا فیصل آباد نے عید پر شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ۔
منیجنگ ڈائریکٹرکی ہدایت پر جاری شیڈول کے مطابق عید کے پہلے روز صبح 4 بجے سے 8 بجے تک اور شام 4 بجے سے 7 بجے تک پانی فراہم کیا جائے گا۔ عید کے دوسرے اور تیسرے روز صبح 4 بجے سے 7 بجے تک جبکہ شام 4 بجے سے 7 بجے تک واٹر سپلائی جاری رہے گی۔