پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد ، شاندار مارچ پاسٹ
پولیس افسر و ملاز مین ایلیٹ، فورس ڈولفن فورس، ٹریفک فورس کی شرکت
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کا کیا گیا۔ جنرل پریڈ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، پریڈ میں ایس پی جڑانوالہ ڈویژن اخترعلی وینس نے پولیس کے چاک و چوبند دستے سے سلامی لی۔پریڈ میں لائن آفیسر و ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان ایلیٹ، فورس ڈولفن فورس، ٹریفک فورس نے شرکت کی۔پریڈ کے دوران نوجوانوں نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا، سی پی او کا کہنا تھا کہ پریڈ کا مقصد پولیس فورس میں ڈسپلن اور پشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے ۔