عیدالاضحیٰ پر صفائی کے انتظامات مکمل،کنٹرول رومز فعال

عیدالاضحیٰ پر صفائی کے انتظامات مکمل،کنٹرول رومز فعال

ویسٹ ورکرز گھر گھر جا کر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں جمع کریں گے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)فیصل آباد ڈویژن میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی و ستھرائی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب ایجنسی متحرک ہیں۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے بتایا کہ چاروں اضلاع میں ویسٹ ورکرز گھر گھر جا کر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں جمع کریں گے اور انہیں شہر سے باہر مناسب طریقے سے تلف کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عیدگاہوں، مساجد، پارکس اور کھلے مقامات پر نماز عید کے لیے خصوصی صفائی آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ مساجد اور عیدگاہوں کو فنائل اور عرقِ گلاب سے معطر بھی کیا گیا ہے ۔کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ آلائشیں کھلے عام یا نالوں اور سیوریج میں پھینکنے کے بجائے ورکرز کے حوالے کریں تاکہ صاف ستھرا ماحول برقرار رکھا جا سکے ۔انہوں نے بتایا کہ شکایات کے فوری ازالے کے لیے کنٹرول رومز فعال کر دیے گئے ہیں جبکہ تمام مشینری فیلڈ میں موجود رہے گی اور مانیٹرنگ کا خصوصی نظام بھی وضع کیا گیا ہے ۔آخر میں انہوں نے اہل اسلام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید قربان ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے ، اس لیے شہری صفائی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں